قوم نے عمرانی سیاست کو مسترد کر دیا: علامہ ایازالحق قاسمی


ملتان(       سماجی رپورٹر           )جمعیت علماء  اسلام ملتان کے امیر علامہ ایاز الحق قاسمی نے کہا ہے کہ جمعیت علماء  اسلام پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے جس نے ملک وقوم کی تعمیروترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔پی ٹی آئی نے پاکستان کے نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں کی جانب گامزن کیا ہے ناچ گانے کی سیاست اب زیادہ دیر نہیں چلے گی۔قوم نے عمرانی سیاست کو مسترد کر دیا ہے جمعیت علماء  اسلام عصری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم نوجوانوں کی تربیت کرنے کے لئے عملی جدوجہد کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جامعہ ابی بن کعب بدھلہ سنت ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ ابوبکر عثمان الازہری‘قاری غلام یسین شفیقی‘قاری منیر احمد رحیمی‘مولانا عمران میو‘مولانا محمد صادق‘ مولانا سہیل قمر‘قاری محمد وقاص سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

ای پیپر دی نیشن