ملتان( سماجی رپورٹر ) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ محمد ایوب مغل نورانی نے کہا کہ نیو ائرنائٹ پر ملک میں غیر اخلاقی تقریبات کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان کو حاصل کرنے کا مقصد اس سرزمین پر نظام مصطفی ؐکا نفاذ ہے لیکن افسوس کہ قیام پاکستان سے لیکر آج تک یہ خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا ۔پاکستان کی بقاء و کامرانی اسلامی شریعت کے نفاذ میں ہے ہمارا مقصد نظام مصطفی کا نفاذ اور مقام مصطفی کا تحفظ ہے صوبائی جنرل سیکرٹری پروفیسر پیر محمد شفیق اللہ صدیقی البدری نے کہا کہ ملک کی بقاء افواج پاکستان کے ساتھ منسلک ہے۔ 22 جمادی الثانی خلیفہ بلافصل حضرت سیدنا ابوبکرؓ کا یوم وصال ہے۔ حکومت وقت کو اس دن پورے ملک میں عام تعطیل کا حکم جاری کرنا چاہیے جمعیت علماء پاکستان (نورانی) جنوبی پنجاب تمام اضلاع و تحصیلوں میں حضرت ابوبکر صدیق کانفرنسز کا انعقاد کرے گی۔