گیس لیکج کے باعث گھر مےں آگ لگنے سے زخمی ہونےوالا شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا

Jan 01, 2023

واربرٹن+ ننکانہ صاحب (نامہ نگار+ نامہ نگارخصوصی)واربرٹن میں گیس لیکج سے زخمی ہونیوالاگھر کا سربراہ بھی ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔جاں بحق تین افراد میں میاں بیوی اور سات سالہ بچی شامل ہے ۔بتایاگیا ہے کہ چند روز قبل سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے محلہ عیدگاہ کے ملک جمیل کے گھر رات کے وقت چولہے کا بٹن بند نہ کیا گیاتھا جس کی وجہ سے الصبح گیس آنے سے کمرہ میں گیس بھر گئی جونہی جمیل نے ماچس جلائی تو کمرہ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں تیس سالہ صوبیہ اور سات سالہ بیٹی مناحل موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ محمد جمیل گزشتہ روز میو ہسپتال لاہور میں دم توڑ گیا ۔

مزیدخبریں