شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)آل پاکستان پاسٹرز الائنس کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر قیصر شہزاد نے نئے سال کی آمد پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے نیا سال خوشیوں اور مسرتوں کا گہوارہ ثابت ہوگا ملک ترقی کرےگا اور عوامی خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا، سال 2022میں جن دشواریوں اورمسائل کا قوم کو سامنا کرنا پڑا ان سے چھٹکارا کیلئے حکومت مربوط منصوبہ بندی کرے تاکہ نئے سال میں دوبارہ کسی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا نہ پڑے، اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر قیصر شہزاد نے کہا کہ اپنے اردگرد بسنے والے معاشرے کے ہر فرد کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے میں ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ 2023میں ملی یکجہتی کو فروغ دے کر ملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔
امید ہے نئے سال مےں عوامی خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا: ڈاکٹر قےصر
Jan 01, 2023