کوٹ رادھاکشن میں ترقیاتی کام شروع کرانے پر مرکزی تاجر اتحاد‘ شہریوں کا ملک رشید کو خراج تحسین پےش 


کوٹ رادھاکشن (نمائندہ نوائے وقت )کوٹ رادھاکشن شہر کے تمام داخلی راستے جو کہ شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھے جس پر ملک رشید احمد خاں اےم اےن اے نے وفاقی گورنمنٹ سے خصوصی فنڈ منظور کرا کر ترقیاتی کام جن میں ہندال چوک تا گرلز کالج اور ڈاکخانہ چوک تا ٹول ٹیکس چوک تک روڈ کی تعمےر شروع ہونے پر مرکزی تاجر اتحاد کے صدر میاں اعظم راجو‘ چوہدری رشید نور‘ یاسر چوہان ‘ رومان انور اور شہر کی فلاحی سماجی تنظیموں نے ملک رشید احمد ‘ ملک خالد عمر ایڈووکیٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن