وکلاکے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے: عمر حیات بھٹی 


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میںصدارتی امیدوار چودھری عمر حیات بھٹی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار نے ہمیشہ جمہوری روایات کے فروغ کیلئے اپنا انتھک کردار ادا کیا ہے جس کی واضح مثال وکلاءتحریک ہے جس کے نتیجہ میں پاکستان کے اندر آمریت کا خاتمہ اور جمہوریت بحال ہونے کا سنہری باب رقم ہوا ہے وکلاءبرادری میرے ماتھے کا جھومر ہے اور ان کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے سینئر ز کا احترام اور جونیئر ز کی اعلی نہج پر تربیت بھی میرے ویژن کا حصہ ہے جبکہ خواتین باراور بار روم کی اپ گریڈیشن کو بھی اولیت دی جائیگی ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی انتخابی کمپین کے دوران وکلاءسے خطاب کرتے کیا اس موقع پر عمران صفدرگجر ودیگربھی ہمراہ تھے ۔

ای پیپر دی نیشن