قومی ہیروز کیساتھ مجرمو ں جیسا سلوک قابل قبول نہےں:شہباز احمد

Jan 01, 2023


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چودھری شہباز احمد چھینہ نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان کی سیاست کی مسلمہ حقیقت ہیں ان کو جس طرح نااہل قرار دیکر سیاست سے آﺅٹ کرنیکی کوشش کی گئی وہ پاکستان اور عوام دشمنی کے مترادف ہے نواز شریف کیخلاف ہونیوالی سزائیں اور فیصلوں کا ازالہ کئے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا قومی ہیروز کیساتھ قومی مجرمو ں جیساسلوک کسی بھی طور پر قابل قبول نہ ہے۔ آج بھی عمران خان کے سہولت کار موجود ہیں جس کی وجہ سے توشہ خانہ ،فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے نہیں کئے جارہے اب پاکستان میں دوہرے معیار کا انصاف نہیں چلے گا پاکستان کو اگر بچانا ہے تو پھر نواز شریف کو باعزت وطن واپس لانا ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر نواز لیگ کے سٹی صدر ملک شہزاد احمد ڈوگر، چودھری کامران ور ک ،چودھری بلال حسین ورک ،چودھری سرفراز احمد چھینہ ،چودھری محمود احمد چھینہ ،چودھری محمدایوب گورایہ ،ملک عجازا حمد ،میاں اعجاز احمد، رائے مزمل حسین ودیگر موجودتھے ۔

مزیدخبریں