شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)سیاسی وسماجی رہنما رانا نصیر احمد خاں نے کہا ہے کہ معاشی استحکام اور اسکی بحالی غیر ملکی قرضوں سے نہیںبلکہ اللہ تعالیٰ کے اذکار اور توبہ استغفار سے ہے کیونکہ کائنات کا وہ ہی حقیقی خالق و مالک ہے اس وقت عالمی کفر کی نظریں پاکستان پر لگی ہوئی ہیں ان حالات میں ضروری ہے کہ تمام سیاسی و مذہبی قوتیں متحد ہو کر وطن کے دفاع کے ساتھ ساتھ حرمت رسول اور ناموس کیلئے متحد ہو جائیں آج مسلمانوں کی رسوائی پستی کی ایک بڑی وجہ اپنے اپنے مفادات کیلئے آوازیںبلند کرنا ہے۔