شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر رانا سمیع الیاس نے کہا ہے کہ سونے کے دام روز برو ز آسمان کو چھو رہے ہیں جو ملکی معیشت کی بدحالی کاثبوت ہے عام آدمی کیلئے شادی بیاہ کے موقع پر سونا خریدنا مشکل ہوچکا ہے،مہنگائی و لوڈشیڈنگ نے پہلے ہی عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے سونے کی قیمتیں اعتدال میں لائی جائیں اورغربت و مہنگائی میں کمی کیلئے فوری موثر اقدامات کئے جائیں، میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے رانا سمیع الیاس نے نئے سال کی آمد کی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ وہ سال 2023کو ملک وقوم کیلئے خیر کاوسیلہ بنائے اور پاکستان کو درپیش مسائل و بحرانوں سے نجات حاصل ہو۔
غربت و مہنگائی میں کمی کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں:رانا سمیع الیاس
Jan 01, 2023