اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں۔ بھارت اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ سے پیچیدہ رہے ہیں جبکہ دونوں ممالک کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خیرسگالی کے جذبے کے تحت نہ صرف بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا بلکہ سکھ یاتریوں کو ویزے بھی جاری کیے۔