بلاول بھٹو کل لاہور کے حلقہ این اے 127 سے انتخابی مہم کا آغاز کرینگے: پارٹی ذرائع

Jan 01, 2024

لاہور( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل منگل سے لاہور کے حلقہ این اے 127 سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔بلاول بھٹو کے پہلے انتخابی دورے میں اہم سیاسی شخصیات بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کریں گی ۔پیپلزپارٹی نے این اے 127 میں بلاول بھٹو کے متعدد پروگرام ترتیب دیدئیے ہیں ۔پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو لاہور میں دو روز لاہور میں قیام کریں گے جبکہ اس دوران متعدد اہم سیاسی شخصیات ان سے ملاقات کرکے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔ذرائع کے مطابق رائیونڈ سے سابق نون لیگی وزیر چوہدری عبدالغفور میو کے پیپلزپارٹی سے معاملات طے پاگئے ہیں اور چوہدری عبدالغفور، بلاول بھٹو سے ملاقات کرکے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔پیپلز پارٹی ذرائع نے پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ انتخابی تعاون کے لئے بھی معاملات میں اہم پیشرفت کا دعوی کیا گیا ہے۔بلاول بھٹو حلقہ این اے 127 میں اپنے انتخابی دفتر کا بھی افتتاح کریں گے جبکہ دورے میں اپنے پارٹی امیدواروں کے نام فائنل کریں گے اور مسیحی برادری کے ایک پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔

مزیدخبریں