اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔ مٹی کا تیل 2 روپے 19 پیسے فی لٹر سستا اور لائٹ ڈیزل ایک روپے 11 پیسے مہنگا کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دی۔