ڈنمارک کی ملکہ مارگریتی دوم 14 جنوری کو اقتدار سے دستبردار ہو جائیں گی 

Jan 01, 2024

کوپن ہیگن (نوائے وقت رپورٹ) ڈنمارک کی ملکہ مارگریتی دوم نے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔ ملکہ مارگریتی نے نئے سال کے خطاب کے دوران دستبرداری کا اعلان کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملکہ مارگریتی 14 جنوری کو دستبردار ہو جائیں گی۔ ملکہ نے اعلان کیا کہ میں اپنے بیٹے شہزادہ فریڈرک کیلئے تخت چھوڑ دوں گی۔ 83 سالہ ملکہ مارگریتی نے 1972ء میں اپنے والد کنگ فریڈرک کی موت کے بعد اقتدار سنبھالا تھا ۔

مزیدخبریں