منی پور میں پرتشددکارروائیاں جاری، ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی 

امپھال(این این آئی)بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں پرتشددکارروئیوں کا سلسلہ جاری ہے اورتازہ ترین واقعے میں دو گروپوں کے درمیان شدید فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص کی موت واقع ہو گئی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ کی خبروں میں بتایا گیاہے کہ ہفتے کی صبح دارالحکومت امپھال کے مغربی ضلع کانگپوکپی کے لمسانگ پولیس سٹیشن کے تحت آنے والے علاقے کڈانگ بند میں دوگروپوںکے درمیان شدید گولی باری ہوئی جو تقریبا آدھے گھنٹے تک جاری رہی۔ گولہ باری کے دوران ایک شخص ہلاک اورکئی دیگر زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد تشدد میں مزید اضافے کے خدشے کے پیش نظر علاقے میں تعینات بھارتی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، تاہم علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن