بھارت: جنسی ہراسانی پر احتجاج کرنے والی دلت لڑکی کو کھولتے تیل میں پھینک دیا 

Jan 01, 2024

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں آئے دن  لڑکیوں کے ساتھ درندگی کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں اور ریاست اترپردیش کے علاقہ باغ پت میں پیش آنے والے ایک ایسے ہی واقعے میں جنسی ہراسانی کے خلاف احتجاج کرنے والی دلت ذات کی لڑکی کو کھولتے ہوئے تیل کی کڑاہی میں ڈال دیا گیا۔ لڑکی کو علاج کیلئے دہلی کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ متاثرہ کے بھائی  نے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا ملز میں بہن کام کرتی تھی۔ ملز مالکان اس کے ساتھیوں راجو، سندیپ نے ہراساں کیا۔ مضروبہ کے احتجاج پر گالیاں دیں۔

مزیدخبریں