5 اسرائیلی بریگیڈ غزہ سے نکالنے کا فیصلہ ،2023ء  فلسطینیوں کیلئے بدترین رہا

غزہ (نوائے وقت رپورٹ) عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ سے 5 بریگیڈز نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ کی زمینی لڑائی میں شامل پانچ بریگیڈز کو واپس بلائیں گے۔ صورتحال کے جائزے اور لڑائی میں پیشرفت کیلئے بریگیڈز کو پیچھے کیا جائے گا۔ 1948ء میں نکبہ کے بعد سال 2023ء فلسطینیوں کیلئے بدترین سال رہا۔ عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ نکبہ کے بعد سال 2023ء میں سب سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے۔ غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں سے سال 2023ء میں 22 ہزار 404 فلسطینی شہید ہوئے۔ مغربی کنارے میں سال 2023ء میں اسرائیلی حملوں میں 506 فلسطینی شہید ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...