اسلام آباد (نیٹ نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے میں (ن) لیگ میں ہوں جس طرح شاہد خاقان عباسی ہیں ویسے ہی ہوں۔ 2013 سے 2018 تک پارٹی کو بہت سپورٹ کیا، الیکشن سیل بنا تب 6 سے7 لوگ تھے میں بھی شامل تھا، نواز شریف جب وزیر اعظم تھے تب ان کے ساتھ تمام دوروں میں شامل تھا۔ انہوں نے کہا کہ 2017 میں نواز شریف کی نا اہلی کے بعد مشکل وقت آیا، توڑ پھوڑ شروع ہوگئی تھی، اس وقت پارٹی کے ساتھ کھڑا تھا۔ (ن) لیگ کی کسی فیصلہ سازی میں شامل نہیں ہوں، جب سب سے مشکل وقت تھا تب مریم نواز معاملات نہ سنبھالتیں تو آج اچھے دن نہ ہوتے، اس وقت 4 سے 5 لوگوں کے سوا کوئی جاتی عمرہ نہیں آتا تھا۔ محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز شریف کا ترجمان بننا سب سے مشکل کام تھا، میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کا ترجمان بنا۔
اب نوازشریف، مریم کا ترجمان نہیں ہوں: محمد زبیر
Jan 01, 2024