شکرگڑھ (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت بنی تو فساد ا ور انتشار پھیلائے گی۔ آج ہر شہری بجلی کے بلوں اور مہنگائی سے پریشان ہے۔ قوم ووٹ کے صحیح استعمال سے ملک کو بچا سکتی ہے۔ (ن) لیگ کی حکومت آئی تو امن و خوشحالی آئے گی۔