اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)سال2023 امریکہ اور پاکستان کے درمیان مضبوط رشتے کو دوام اور تقویت بخشنے کیلئے ایک اور کامیاب سال رہاامریکہ نے اس سال بھی پاکستان کو خوشحال، ترقی یافیہ، محفوظ اور معاشی طور پر مستحکم بنانے کیلئے یو ایس اے آئی ڈی کے ذریعے اپنا تعاون ہر لحاظ سے جاری رکھا۔ یو ایس اے آئی ڈی نے زندگی کے مختلف اہم شعبوں میں کئی اشتراکی منصوبوں اور پروگراموں میں اپنا بھرپور تعاون جاری رکھا جن میں سب سے اہم حکومت پاکستان کے ساتھ پنج سالہ دو طرفہ ترقیاتی امدادی معاہدہ شامل ہیں جس کی رو سے یو ایس ایڈ حکومت پاکستان کو 44.56 کروڑ ڈالر کی گرانٹ مہیا کرے گادیگر اہم شعبہ جات میں اشتراکی پروگرام اور منصوبوں میں تعلیم صحت خواتین اور بچیوں کی تعلیم بچوں کو خوراک کی فراہمی توانائی سیلاب و قدرتی آفات کے بعد بحالی سمت دیگر اہم امور میں پاکستان کی بھرپور معاونت کا سلسلہ جاری رکھاپاکستانی اور امریکی عوام کے درمیان اس شراکت داری سے زچگی اورنوزائید بچوں کی صحت کی دیکھ بھال اور بچوں میں غذائی کمی کو دور کرنے کیلئے 16 عشاریہ 4 ملین جبکہ ہیلتھ پروگرام کے تحت 30 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر امریکہ نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ اشتراک میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلبہ کو 500 سے زائد میرٹ اورضرورت پر مبنی اسکالرشپس فراہم کیں۔ ان میں سے 50 فیصد اسکالرشپس خواتین طالب علموں کیلئے مختص تھیں۔ اس پروگرام کے تحت اب تک 30 سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں 6ہزار سے زائد مکمل فنڈڈ اسکالر شپس فراہم کی گئیں۔ اکتوبر 2023 میں بھی میرٹ اور ضرورت پرمبنی پروگرام کے تحت 112 اسکالرشپس تباہ کن سیلاب سے متاثرہ طلبہ کو فراہم کی گئیں تاکہ وہ سندھ کی مختلف 6 یونیورسٹیوں میں اپنی ڈگریاں مکمل کرسکیں۔ یہ یو ایس اے آئی ڈی فنڈڈ پروگرام ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور 30 پاکستانی یونیورسٹیوں کے مابین ہے ۔
2023 : پاکستان امریکہ مضبوط رشتے کو دوام، تقویت بخشنے کیلئے کامیاب سال
Jan 01, 2024