اساتذہ ،8 لاکھ سرکاری ملازمین لیو انکیشمنٹ پر وزیر اعلیٰ کی توجہ کے منتظر :چوہدری سرفراز

لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین اور آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پاکستان کے مرکزی صدر چوہدری سرفراز، رانا لیاقت، سعید نامدار، رانا انوار، نادیہ جمشید، ملک مستنصر باللہ اعوان، مصطفی سندھو،اسلم گھمن ،آغا سلامت، چوہدری محمد علی، میاں ارشد، رانا الیاس، چوہدری عباس، طارق زیدی، مرزا طارق، رانا خالد، طاہر اسلام، غفار اعوان، نذیر گجر، اختر بیگ، مصطفی وٹو ودیگر نے کہا پنجاب بھر کے 8 لاکھ سرکاری ملازمین لیو انکیشمنٹ کی بحالی ، 14 ہزار ایس ایس ایز غیر مشروط مستقلی اور سوا لاکھ اساتذہ اپنے کنٹریکٹ پیریڈ کی پے پروٹیکشن کیلئے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی خصوصی توجہ کے منتظر ہیں جہاں وزیر اعلیٰ پنجاب اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں وہاں اساتذہ سمیت لاکھوں سرکاری ملازمین بھی ان کی توجہ کے منتظر ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن