پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی پاکستان بنائیں گے:حافظ عبدالرؤف

لاہور( نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کی جانب سے این اے 119 میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی ورکرز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ورکرز کنونشن میں موجود علاقہ مکینوں نے الیکشن میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی حمایت کا اعلان کیا۔اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار این اے 119 حافظ عبدالرؤف نے مرکزی دفتر کا افتتاح بھی کیا۔ ورکرز کنونشن میں حافظ عبدالرؤف،انجینئر حارث ڈار،ملک فاروق علی اعوان، حافظ عبید اللہ، شاء مان بٹ، رانا عابد الرحمن، رانا آصف سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ حافظ عبدالرؤف نے کہا کہ پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی پاکستان بنائینگے۔ ملک سے موروثی سیاست کا خاتمہ کریں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن