کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی میں ملوث لوگوں کے علاوہ پی ٹی آئی کے دیگر لوگوں کو انتخابات میں حصہ لینے دیا جائے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ الیکشن لڑنا تمام جماعتوں کا حق ہے، الیکشن ذاتی دشمنی نہیں ہے، جھگڑا کرنے سے دور رہیں۔ الیکشن کمیشن سے گزارش ہے کہ مخالفین کی فرمائش پر تبادلے نہیں کرے، افسران کے بعد مخالف جماعتوں کی خواہش پر صوبائی الیکشن کمشنر کا تبادلہ کردیا گیا۔ پیپلزپارٹی کے رہنما وقار مہدی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جدوجہد کا نتیجہ ہے کہ الیکشن کا اعلان ہوا، پیپلزپارٹی الیکشن چاہتی تھی باقی سب الیکشن سے بھاگ رہے تھے۔
الیکشن لڑنا تمام جماعتوں کا حق، الیکشن کمشن فرمائش پر تبادلے نہ کرے: سعید غنی
Jan 01, 2024