بلاول نے کراچی میں کونسا ترقیاتی کام کرایا جو لاہور الیکشن لڑنے آ گئے: عطا تارڑ 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کراچی میں کون سا ترقیاتی کام کرایا جو لاہور انتخابات لڑنے آگئے ہیں۔ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ ہماری جماعت مشکل کے دور سے نکل کر باہر آئی یہ نواز شریف کی وجہ سے ہے۔ قوم پر مشکل وقت آیا تو تمام مشکلات کا ایک ہی جواب آیا وہ تھا نواز شریف۔ انہوں نے کہا کہ لاہور نواز شریف سے عشق کرتا ہے، یہ قلعہ (ن) لیگ ہے، لاہور نے برے وقت میں بھی نواز شریف کو کامیاب کر کے اسمبلیوں تک پہنچایا۔ این اے 127 میں کوئی بلا تو نہیں آیا بلاول بھٹو آگیا ہے، کراچی میں کون سی دودھ و شہد کی نہریں یا ترقیاتی کام کیا ہے جو لاہور الیکشن لڑنے آگئے ہیں۔ کراچی میں کون سا منصوبہ بنایا جو اٹھ کر لاہور آگئے ہو۔ کراچی کا امن نوازشریف نے قائم کیا جبکہ لاہور کل اور آج بھی نوازشریف کا قلعہ ہے۔ 8 فروری کو نوازشریف کا قرض اتارنا ہے جو بیوی کو بستر مرگ پر چھوڑ کر بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر جیل چلا گیا۔ نوازشریف نے 1980ء کی دہائی میں خدمت کا سفر شروع کیا۔ ایک وقت تھا جب کراچی میں دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ تھی۔ کراچی کا امن نوازشریف نے ہی بحال کیا۔ عطا تارڑ نے کہا کہ نوازشریف بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر جیل گیا۔ شہبازشریف، مریم نواز اور سعد رفیق نے قربانی دی۔ وقت آگیا ہے کہ ہم نے قربانیوں کا قرض اتارنا ہے۔ پیپلزپارٹی کو تو کسی نے ہاتھ تک نہیں لگایا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...