لاہور( این این آئی)گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں3نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں 2اورفیصل آباد میں ایک مریض میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ۔سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 7مریض زیر علاج ہیں۔ رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 15ہزار185کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔