ترقی اولین ترجیح اسی سے عوام خوشحال ہونگے:عارف سندھیلہ

Jan 01, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر سابق رکن صوبائی اسمبلی امیدوار این اے 115و امیدوار پی پی 141محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے (ن)لیگ کے منشور میں سب سے زیادہ غریب عوام کا خیال رکھا گیا ہے،ملکی ترقی اولین ترجیح ہے اسی سے عوام خوشحال ہونگے،ملک سے مہنگائی اور غربت کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا، جس طرح ماضی میں ملک سے لوڈشیڈنگ اور بدامنی نواز شریف نے ختم کی اسی طرح آئندہ بھی درپیش بحرانوں سے ملک و قوم کو نجات دلائی جائے گی، عوام جانتے ہیں مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آئے گی تو انہیں ریلیف ملے گا۔ (ن) لیگ نواز شریف کی قیادت میں آئندہ انتخابات میں عوامی مینڈیٹ کے ذریعے واضح اکثریت سے برسراقتدار آکر دوبارہ ترقی کا سفر شروع کرے گی۔

مزیدخبریں