پاکستان نظریاتی ملک، انصاف کی بالادستی سے ہی مستحکم ہوگا: طاہر اشرفی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان ایک نظریاتی ریاست ہے۔ انصاف کی بالادستی سے ہی پاکستان مستحکم ہوگا۔ اگر پاکستان میں نظام زکوٰۃ درست ہو جائے تو کوئی بھوکا نہیں سو سکتا۔ افسوس کہ 76 سالوں میں ہمارا نظام انصاف بہتر نہ ہو سکا۔ 9 مئی کے براہ راست مجرمین کے حوالہ سے عدلیہ کو انصاف کے مطابق فیصلہ کرنا چاہئے۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے سیدنا صدیق اکبر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقعہ پر علامہ زبیر عابد، مولانا اسلم قادری، مولانا قاری عبدالحکیم اطہر، مولانا مفتی فلک شبیر، مولانا مفتی انیس، مولانا عبدالغفار بھی موجود تھے۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ملک میں انصاف کا نظام زمین بوس ہوچکا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نچلی سطح کی عدالتوںمیں اصلاحات لائیں۔ پاکستان مظلوم فلسطین کے ساتھ ہے اور ساتھ رہے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...