نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنی سال بھر کی کارکردگی گنوادی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان شیئر کیا ہے۔ جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ سال 2023ء میں دیکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنی کارکردگی کی طویل فہرست شیئر کی ہے۔گزشتہ سال میں ایک کروڑ ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ پاکستان کی پہلی پلاسٹک روڈ تعمیر کی گئی۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ مصنوعی بارش برسائی گئی۔ سی بی ڈی کلمہ چوک انڈرپاس مکمل کیا گیا۔ اسی طرح شاہدرہ فلائی اوور تعمیر کیا گیا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ملتاں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی تعمیر، چلڈرن ہسپتال گوجرانوالہ کی تعمیر کی گئی۔ رنگ روڈ فیصل آباد بائی پاس، ساہیوال سمندری روڈ اور نشتر 2 ہسپتال ملتان کی تعمیر بھی گزشتہ سال کی کارکردگی میں شامل ہے۔ چلڈرن ہسپتال امرجنسی ملتان کو بھی تعمیر کیا گیا۔ لاہور قصور روڈ کی تعمیر نو کی گئی۔ عبدالحکیم کچا کھو روڈ، سمن آباد لاہور انڈرپاس، شیخوپورہ گوجرانوالہ روڈ کی تعمیر بھی حکومتی کارکردگی میں شامل ہے۔ سروسز ہسپتال لاہور کی ایمرجنسی بھی تعمیر کی گئی۔ اس کے علاوہ پنجاب کے 737 پولیس اسٹیشنز کی تزئین و آرائش کی گئی۔ بیدیاں روڈ انڈرپاس کو تعمیر کیا گیا۔ ملتان شجاع آباد جلال پور پیروالا، ماڑی قاسم شاہ تا ڈیرہ باکھا بہاولپور روڈ تعمیر کیا گیا۔ اسی طرح بہاولپور تا یزمان روڈ کو دورویہ کیا گیا۔ بہاولپور تا جھانگرہ شرقی روڈ کو تعمیر کیا گیا۔ لاہور میں کیولری گراؤنڈ انڈرپاس، کیپٹن کرنل شیرخان فلائی اوور کی تعمیر کی گئی۔ جناح ہسپتال کی ایمرجنسی تعمیر مکمل ہوئی۔ ڈاکٹر شہید روڈ کی توسیع کا کام مکمل ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور بریج مکمل ہوا اور ڈاڈھوچہ ڈیم رالپنڈی پر کام شروع ہوا۔ آخر میں انہوں نے نئے سال کی مبارکباد کے ساتھ پیغام دیا کہ دیکھتے رہیں ابھی بہت سے مزید منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی سال بھر کی کارکردگی گنوا دی
Jan 01, 2024 | 12:15