ماہانہ ، سہ ماہی فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ عوام پراضافی بوجھ ہے:اشرف بھٹی 

لاہور( کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کو عوام کے استحصال کا فارمولہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پر ماہانہ اور سہ ماہی فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالا جارہا ہے۔ موسم سر ما میں بد ترین لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروبار بری طرح متاثر ہو رہا ہے جس کا نوٹس لیا جانا چاہیے۔ بجلی بنانے اور تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات کا بوجھ عوام پر ڈال دیا جاتا ہے۔ بجلی کے بلوں کی  باقاعدگی سے ادائیگی کرنے والے صارفین بجلی چوری سمیت دیگر نقصان کا بوجھ اٹھاتے ہیں۔ انصاف کا تقاضہ یہ ہے کہ بجلی چوروں کیخلاف آپریشن اور نا دہندگان سے ہونے والی اربوں روپے کی ریکوری سے عوام کو ریلیف دیا جائے۔ ریگولیٹر ادارہ  بھی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواستوں پر باز پرس کرنے کی بجائے آنکھیں بند کر کے فیصلے کرتا ہے۔ موسم سرما میں بد ترین لوڈ شیڈنگ سے کاروبار بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ مطالبہ ہے کہ کاروباری سر گرمیوں والے علاقوں کے فیڈرز کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن