فیصل آباد(نمائندہ خصوصی)کاشتکاروں کوچنے اور مسور کی فصلوں سے جڑی بوٹیوں کے انسداد کے متعلق فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیا ہے کہ چنے اور مسور کی فصل میں جڑی بوٹیوں کو تلف کرنے کیلئے غیر کیمیائی اور کیمیائی دونوں قسم کے طریقے اپنائے جاسکتے ہیں تاہم غیر کیمیائی طریقوں میں گوڈی کے ذریعے جڑی بوٹیوں کا مثر انسداد بھی کیا جاسکتاہے۔