لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے مطالبہ کیا ہے کہ سردیوں میں صنعتی شعبے اور اس کے بعد زراعت کو بلاتعطل بجلی اور گیس کی فراہمی کو اولین ترجیح دی جائے۔ گزشتہ روز چوہدری اریب ارائیں کی قیادت میں صنعتکاروں کے وفد سے کہا کہ صنعتی شعبہ معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے اور اس کے کام میں تسلسل اور روانی کیلئے گیس اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی ضروری ہے۔ اس سے نہ صرف پیداوار برقرار رہے گی بلکہ روزگار کو بھی تحفظ حاصل ہو گا اور برآمدی اہداف کو پورا کرنے کیساتھ ساتھ مجموعی معاشی استحکام میں بھی مدد ملے گی۔
سردیوں میں صنعتی شعبے ،زراعت کو بلاتعطل بجلی ، گیس دی جائے:کاشف اشفاق
Jan 01, 2024