گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) امیدوار پی پی 70 میر ابرار احمد بٹ نے کہا ہے پی پی 70 کے عوام میرے ساتھ ہے اسکا عملی مظاہرہ 21 اکتوبر سے پہلے ہم ضلع گوجرانوالہ کے سب سے بڑے جلسے کروا کر ثابت کر چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وفاقی وزیر قانون محمود بشیر ورک کے خصوصی فنڈ سے کوٹ پیرو شاہ میں تعمیر گلیوں و قبرستان روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ماسٹر نواز نمبردار،میاں عبدالعزیز،محمد یوسف تارڑ،رانا فرزند،جاوید چدھٹر،عمر انصاری،بشیر بٹ،یوسف گجراتیا،اکبر ہنجرا،آصف مہر و دیگر بھی موجود تھے، میر ابرار احمد بٹ نے کہا ہم نے میر ویلفیئر وونگ کے زیر انتظام کروڑوں کے ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں۔