دوبارہ کورنیل ٹرانسپلانٹ شروع کیا جا رہا ہے: احمد اکرام لون

Jan 01, 2024

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )چیئرمین گوجرانوالہ بزنس سینٹر احمد اکرام لون نے وفد کے ہمراہ گوجرانوالہ میڈیکل کالج و ہسپتال کا دورہ کیا  اس موقع پر احمد اکرام لون نے کہا کہ سری لنکا لاہور بزنس کونسل کے تعاون سے دوبارہ کورنیل ٹرانسپلانٹ شروع کیا جا رہا ہے جس سے آنکھوں کی روشنی سے محروم افراد دیکھ سکیں گے اس موقع پر نائب صدر چیمبر عادل ندیم،ڈائریکٹر جی بی سی عثمان نواز باجوہ،آئی سرجن ڈاکٹر عرفان قیوم،رحمان پھلروان،چئیرمین ویلفئیر کمیٹی جی بی سی شہروز رشید،سید واجد علی نقوی،عمر محمود،چوہدری حبیب اللہ،چوہدری محسن،روحان اشرف،شان بیگ و دیگر بھی موجود تھے، احمد اکرام لون نے کہا کہ سری لنکا کے کونسل جنرل یسین جوئیہ جلد گوجرانوالہ کا دورہ کریں گے اس موقع پر ہم میڈیکل کالج اور گوجرانوالہ بزنس سینٹر کے مابین ایک ایم او یو بھی سائن کیا جائیگا ،احمد اکرام لون نے کہا کہ اگلے ماہ پانچ کور نیہ گوجرانوالہ آئیں گے جو بینائی سے محروم افراد کو آپریشن کے ذریعے لگائے جائیں گے۔

مزیدخبریں