الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیمرا کو مراسلہ جاری کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے میڈیا کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بعض چینلز پول سروے نشر کر رہے ہیں، ضابطہ اخلاق کے مطابق اسکی ممانعت ہے۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو پولنگ اسٹیشن اور حلقوں سے سروے اور پول کرانے سے روکا گیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یہ سرگرمیاں ووٹر پر اثر انداز ہوتی ہیں اور الیکشن عمل میں خلل ڈالتی ہیں۔ پیمرا ایسے چینلز کے خلاف فوری ایکشن لے کر رپورٹ جمع کرائے۔
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنیوالے میڈیا کیخلاف پیمرا ایکشن لے: الیکشن کمیشن
Jan 01, 2024 | 14:27