گوجرانوالا کینٹ پر نو مئی کو ہوئے حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں عدالت نے 51 ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلا ت کے مطابق عدالتی حکم پر مذکورہ 51 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی جاری ہے۔مذکورہ 51 ملزمان کی فہرست میں پی ٹی آئی کے مراد سعید، حماد اظہر، فرخ حبیب، عمر ایوب،علی امین گنڈا پور اور زرتاج گل کے نام بھی شامل ہیں۔عدالتی حکم پر ملزمان کے گھروں اور شہروں کے اہم مقامات پر اشتہار آویزاں کردیے گئے ہیں۔عدالت نے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر رکھے ہیں۔مقدمے میں دہشتگردی کے ساتھ قتل کی دفعہ بھی لگائی گئی ہے۔
9مئی واقعات میں ملوث 51 ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم
Jan 01, 2024 | 14:58