نائیجریا کے صدر نے ورلڈ کپ میں خراب پرفارمنس پرفٹبال ٹیم پر دو سال کی پابندی لگادی، نائیجرین ٹیم ورلڈ کپ میں ایک بھی میچ نہ جیت سکی تھی۔   

نائیجریا کے صدرگڈلک جوناتھن نے ٹیم کی خراب پرفارمنس پر پابندی کا اعلان کابینہ کے اجلاس کے بعد کیا،جس میں ٹیم کی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ نائیجرین صدرکی جانب سے پابندی کے بعد سابق افریقن چیمپئن ٹیم  کسی بھی مقابلے میں حصہ نہیں لے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نائیجریا کے صدرنے ٹیم پر پابندی کے بعد فیڈریشن کو بھی توڑدیا اور اس کی جگہ عارضی کمیٹی بنادی ہے تاہم اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ نائیجریا کی ٹیم کو جنوبی افریقہ میں جاری ورلڈ کپ میں ارجنٹائن اور یونان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ جنوبی کوریا کے ساتھ اس کا مقابلہ برابر رہا تھا۔        

ای پیپر دی نیشن