مسلم لیگ نون کے سربراہ نے حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں آج سے ہونے والے سات اعشاریہ چھ فیصد اضافے کی مذمت کی ہے اوراسے غیرمنصفانہ اورظالمانہ قراردیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا بجلی کی قیمت میں اضافے سے عوام کی مشکلات مزید بڑھیں گی ۔ انہوں نے حکومت سے فوری طورپر یہ اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوگئی ہے ۔