ریاست کے ساحلی علاقوں میں ایک سو پچپن کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی آندھی کے باعث کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جبکہ درجنوں گاڑیوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ الیکزطوفان آج صبح ساحل سے ٹکرایا جس سے کئی کئی فٹ اونچی لہریں اٹھتی دکھائی دیں ۔ ادھر شدید بارشوں کی وجہ سے ٹیکساس کے ساحلی علاقوں میں شاہراہیں اور رہائشی علاقے زیر آب آ گئے ہیں ۔ حکام نے کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی ۔ برٹش پیٹرولیم کمپنی کے حکام نے طوفان کے باعث تیل کی صفائی کا کام روک دیا ہے جبکہ خدشہ ہے کہ سمندرمیں موجود تیل ساحلی علاقوں کو متاثر کرسکتا ہے۔