امریکہ میں دنیا بھر سے جمع کی جانے والی ممیوں کی نمائش آج سے شروع ہورہی ہے ۔

Jul 01, 2010 | 14:10

سفیر یاؤ جنگ
ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے سائنس سنٹر میں ایک سو پچاس انسانی اورحیوانی ممیاں اور باقیات رکھی گئی ہیں ۔ انسانوں اور جانوروں کی صدیاں پرانی یہ ممیاں مشرقی امریکہ ، یورپ ، ایشیا، مصر اوردنیا کے دیگر خطوں سے لائی گئی ہیں۔ سائنس سنٹر کےچیف ایگزیکٹو مارس کارون کا کہنا ہے دنیا کے مختلف علاقوں سے اکٹھی کی جانے والی ممیوں کی ایک ساتھ نمائش کا اہتمام پہلی مرتبہ کیا گیا ہے ۔ اس نمائش کو ممیز آف دی ورلڈ کا نام دیا گیا ہے ۔ سائنس سنٹر کے نائب سربراہ ولیم ٹی ہیرس کا کہنا تھا کہ یہ نمائش یقینا منفردہے کیونکہ اس میں پانچ براعظموں سے لائ گئی ممیاں رکھی گئی ہیں ۔ ممیوں کی نمائش موسم گرما کے اختتام  تک جاری رہے گی۔  
مزیدخبریں