کراچی سے حویلیاں راولپنڈی جانے والی ٹرین ہزارہ ایکسپریس کی بوگی نمبر پندرہ میں لانڈھی اسٹیشن پراچانک آگ بھڑک اٹھی اوردھواں پھیل گیا۔ فائربریگیڈ کی تین گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی۔ آگ سے ایک بوگی مکمل طور پرتباہ ہوگئی اوراس میں رکھا پارسل آرڈر اوردیگر سامان جل گیا۔ ریلوے حکام نے تباہ ہونے والی بوگی کو علیحدہ کرکے گاڑی کو اس کی منزل کی جانب روانہ کردیا۔ فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق بوگی میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔