مقبوضہ وادی میں گزشتہ ماہ بھارت کی جاری ریاستی دہشتگردی کی کارروائیوں  میں چاربچوں سمیت تینتیس بے گناہ کشمیریوں کو شہید کردیا گیا ۔

Jul 01, 2010 | 21:50

سفیر یاؤ جنگ
کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ان شہادتوں کے نتیجے میں دوخواتین بیوہ اورچاربچے یتیم ہوئے ۔ اس عرصے کے دوران بھارتی فوجیوں کی طرف سے ُپرامن مظاہرین پر فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے پانچ سو بہتر افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ دوسو اٹھائیس کو گرفتار کیا گیا جن میں حریت رہنما اور کارکنوں کی اکثریت شامل ہے۔ ریسرچ سیکشن کے مطابق بھارتی فوجیوں نے اٹھارہ خواتین کی بے حرمتی کی جبکہ مارٹر گولوں کی شیلنگ سے سولہ رہائشی مکانات تباہ کردیئے گئے۔  قابض انتظامیہ نے مقبوضہ وادی کے علاقوں سرینگر، سوپور، بارہمولہ سمیت دیگر شہروں میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کے خلاف مظاہروں کو روکنے کےلیے تاحال کرفیونافذ کر رکھا ہے۔
مزیدخبریں