وزیراعظم نتن یاہو کی جانب سے فلسطینی صدر محمود عباس کو مقبوضہ بیت المقدس کے دورے کی دعوت دی گئی  ہے۔

Jul 01, 2010 | 21:54

سفیر یاؤ جنگ
مشرق وسطیٰ کے لئے امریکی نمائندہ خصوصی جارج مچل سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ اگلے ہفتے واشنگٹن میں صدر باراک اوبامہ سے ملاقات میں بھی امن مذاکرات کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ نتن یاہو نے بتایا کہ انہوں نے فلسطینی صدر محمود عباس کو مقبوضہ بیت المقدس کے دورے کی دعوت دی ہے جبکہ وہ خود بھی امن مذاکرات کے لئے رام اللہ جانے کے لئے تیار ہیں۔ اس موقعے پر جارج مچل کا کہنا تھا کہ امریکہ مشرق وسطی میں براہ راست مذاکرات کا حامی ہے جبکہ خطے میں امن کی بحالی کے لیے فریقین کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے دسمبر دو ہزار آٹھ میں غزہ پر حملے کے بعد فلسطین سے امن مذاکرات معطل کردیئے تھے۔
مزیدخبریں