انگلینڈ کے شہر کینٹربری میں کھیلے گئے میچ کے آخری روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز چھیاسی رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو دو سو چونسٹھ کے مجموعی سکور پر کپتان شاہد آفریدی نے اننگز ڈیکلئیر کرنے کا اعلان کر دیا۔ عمر امین تہتر اور فواد عالم اڑسٹھ رنز بنا کر نمایاں رہے۔ تین سو چھیاسٹھ رنز کے ہدف کے جواب میں کینٹربری کی ٹیم نے کھیل ختم ہونے تک تین وکٹوں کے نقصان پر ایک سو پچاس رنز بنائے تھے۔ کینٹربری کے جو ڈینلی انہتر رنز کے ساتھ سرفہرست رہے۔ پاکستان دورہ انگلینڈ کے دوران اپنا اگلہ پریکٹس میچ کل اسیکس کاؤنٹی کے خلاف چیمز فورڈ میں کھیلے گا۔