اوول میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر دو سو نوے رنز بنائے۔ کپتان رکی پونٹنگ بانوے رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ مائیکل کلارک صرف ایک رنز کی کمی کے باعث کیرئیر کی پانچویں سینچری سکور نہ کر سکے اور ننانوے رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جواب میں انگلش ٹیم تینتالیسویں اوور میں دو سو بارہ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ مائیکل یارڈی نے سب سے زیادہ ستاون رنز بنائے۔ آسٹریلوی فاسٹ باؤلر ریان ہیرس نے پانچ انگلش کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری میچ ہفتے کے روز لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا