محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس کے دوران  راولپنڈی اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا اور دیگر علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان اور راولپنڈی ڈویژن میں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ گرچ چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مظفرآباد میں چھبیس ملی میٹر، گڑھی دوپٹہ گیارہ ، ہنزہ چار اور بالاکوٹ میں تین ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو اور تربت میں انچاس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔مختلف شہروں میں ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کی تفصیل کچھ یوں ہے۔
اسلام آباد سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ، کراچی چونتیس، لاہورچونتیس، پشاور انتیس ، کوئٹہ سینتیس، گلگت چھبیس، مظفرآباد سینتیس اورمری میں پچیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن