وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی پاک چین سول جوہری منصوبےکا معائنہ کرسکتی ہے ۔

ملتان میں ایک نجی بینک کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ نےکہا کہ پاکستان کےایٹمی ہتھیار محفوظ ہاتھوں میں ہیں،ان پرکوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ توانائی بحران پر قابو پا کرملک سے غربت کا خاتمہ کرینگے،اس بحران کے خاتمے کیلئے ایران سے گیس پائپ لائن کا منصوبہ شروع کیا ہے۔انہوں نے  کہا کہ اسلام آباد اوراستنبول کے درمیان کارگو ٹرین چلائی جائے گی جبکہ ترکی کے ذریعے پاکستان اور یورپ کے درمیان ٹرین رابطہ بھی ممکن ہے ۔  وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا پندرہ جولائی کو ملتان سے امریکا آموں کی برآمد کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہونگے ۔ شاہ محمود قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تاجکستان کیساتھ تجارتی منڈیوں تک رسائی کیلئے بات چیت جاری ہے جبکہ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ رواں ماہ طے پانے کا بھی امکان ہے ۔

ای پیپر دی نیشن