ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ امان اللہ خاں نے کہا ہے کہ سستی روٹی دستر خوان کا مقصد غریب محنت کش اور سفید پوش طبقے کی عزت نفس مجروح ہونے سے بچانا ہے ۔

Jul 01, 2010 | 22:23

سفیر یاؤ جنگ
ان خیالات کا اظہار ڈی سی او امان اللہ خاں نے کمال چوک ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سستے دستر خوان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مخیرافراد کے تعاون سے غریب ، نادار ، محنت کش مزدور اور مستحق افراد کو انتہائی معمولی قیمت میں معیاری کھانے کی فراہمی کے منصوبہ پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے جبکہ دسترخوان پر دوپہر ایک بجے سے تین بجے تک کھانا دستیاب ہوگا ، انہوں نے کہا ضلع میں پہلے بھی سستے تندورکامیابی کے ساتھ کام کررہے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی اس غریب نواز سکیم کو کامیاب بنانے کی خاطر کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حکیم میاں عبدالرﺅف نے کہا کہ انشااللہ اس دستر خوان پر غریب اور محنت کش افراد کو عنقریب تین وقت کا کھانا مہیا ہو گا۔
مزیدخبریں