نئے مالی سال کے پہلے روز کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر مثبت رجحان دیکھا گیا، اور کےایس ای ہنڈرڈ انڈیکس نو ہزار سات سو کی سطح پر برقرار رہا۔

کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس نو پوائنٹس اضافے کے ساتھ نو ہزار سات سو بائیس، جبکہ تھرٹی انڈیکس دس پوائنٹس اضافے کے ساتھ نو ہزار پانچ سو چھیاسٹھ کی سطح پر بند ہوا۔ کاروبار کے دوران تین سو اُنہتر کمپنیوں کے دو کروڑ ستاسی لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا، جن میں سے دو سو سترہ کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، ایک سو بتیس کمپنیوں میں کمی، جبکہ بیس کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا، سرمایہ کاروں کا رجحان جن کمپنیوں میں نمایاں دیکھا گیا، اُن میں جاوید عمر وہرہ اینڈ کمپنی، جہانگیر صدیقی اینڈ کمپنی، ڈی جی کے سیمنٹ، اے ایم ٹیکسٹائل، اور پکک گروتھ فنڈ سرفہرست رہیں۔

ای پیپر دی نیشن