رانا نوید الحسن کے بھائیوں رانا اعجاز الحسن، رانا ابرار الحسن، رانا وسیم الحسن اور رانا وقار الحسن پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے ساتھیوں محمد یوسف، محمد ندیم اور شہزاد عرف جانی کے ساتھ مل کر میاں راشد محمود کو اغواء کیا۔ اس کے بعد انہوں نے نوجوان کو اپنے ڈیرے پر لے جاکر تشدد کا نشانہ بنایا۔ میاں راشد کی حالت خراب ہونے پر ملزم اسے ویرانے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ معلوم ہوا ہے کہ میاں راشد نے کسی معاملے میں رانا نوید الحسن کے بھائیوں کی مخالفت کی تھی جس کا انہیں رنج تھا۔