خواجہ محمد شریف نے یہ ریمارکس فیصل آباد میں پولیس تشدد کا نشانہ بننے والے شکیل نامی شہری کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران دیئے۔ آر پی او فیصل آباد نے پیش ہو کرفاضل عدالت کو بتایا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ انہیں ملزموں کی گرفتاری اوران کے خلاف کارروائی کیلئے مزید وقت دیا جائے۔ جس پرچیف جسٹس نے پولیس اہلکار ذوالفقاراوراقبال کے خلاف کارروائی کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کے احکامات صادر کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت آٹھ جولائی تک کیلئے ملتوی کر دی ہے۔