چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ خواجہ محمد شریف نے ریمارکس دیئے ہیں کہ قانون کی بالادستی کے لئے ضروری ہے کہ پولیس حکام اپنےساتھیوں کی پشت پناہی چھوڑدیں

Jul 01, 2010 | 23:46

سفیر یاؤ جنگ
خواجہ محمد شریف نے یہ ریمارکس فیصل آباد میں پولیس تشدد کا نشانہ بننے والے شکیل نامی شہری کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران دیئے۔ آر پی او فیصل آباد نے پیش ہو کرفاضل عدالت کو بتایا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ انہیں ملزموں کی گرفتاری اوران کے خلاف کارروائی کیلئے مزید وقت دیا جائے۔ جس پرچیف جسٹس نے پولیس اہلکار ذوالفقاراوراقبال کے خلاف کارروائی کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کے احکامات صادر کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت آٹھ جولائی تک کیلئے ملتوی کر دی ہے۔
مزیدخبریں